www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

401486
کیا یہ حدیث متن و سند کے لحاظ سے صحیح ہے کہ پیغمبر اکرم (ص) ابو طالب کی پستان سے دودھ پیتے تھے؟ امام صادق علیہ السلام سے نقل کیا گیا ہے کہ:" جب پیغمبر(ص)پیدا ھوئے، کئی دن تک دودھ نھیں ملا تاکہ آپ (ص) پیتے۔ ابو طالب علیہ السلام نے آپ (ص) کے دھان مبارک کو اپنی پستان پر رکھا اور خداوند متعال نے ان میں دودھ جاری کیا اور آنحضرت (ص) نے کئی دن تک وہ دودھ پی لیا یھاں تک کہ حلیمہ سعدیہ کو دودھ پلانے کے لئے پیدا کیا گیا اور پیغمبر اکرم (ص) کو ان کے حوالہ کیا گیا"۔ ( اصول کافی: کتاب حجت من باب مولود النبی﴾
اصل حدیث یوں ہے:" «محمد بن یحیى عن سَعد بن عبد الله عن إبراهیم بن محمد الثقفی عن علی بن المُعَلّى عن أخیه محمد عن دُرُست بن أبی منصور عن علی بن أبی حمزة عن أبی بصیر عن أبی عبد الله(ع) قال: لَمَّا وُلِدَ النَّبِيُّ(ص) مَكَثَ أَيَّاماً لَيْسَ لَهُ لَبَنٌ فَأَلْقاهُ أَبُو طَالِبٍ عَلَى ثَدْيِ نَفْسِهِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِ لَبَناً فَرَضَعَ مِنْهُ أَيَّاماً حَتَّى وَقَعَ أَبُو طَالِبٍ عَلَى حَليمَةَ السَّعْديَّةِ فَدَفَعَهُ إِلَيْهَا».﴿١﴾
ترجمہ: جب پیغمبر اسلام (ص) پیدا ھوئے، چند دنوں تک کوئی دودھ پلانے والی دایہ دستیاب نھیں ھوئی تاکہ آنحضرت (ص) کا تغذیہ ھو جاتا اس لئے ابو طالب نے ( بچے کو آرام کرنے کے لئے) آنحضرت (ص) کے دھان مبارک کو اپنی پستانوں پر رکھا ( اور اعجاز نما طور پر) خداوند متعال نے ابو طالب کی پستانوں میں دودھ جاری کیا اور پیغمبر اکرم (ص) نے کئی دنوں تک ان کی پستانوں سے دودھ پی لیا، یھاں تک کہ ابو طالب نے ( قبیلہ بنی سعد کی ایک خاتون) حلیمہ کو پیدا کیا اور پیغمبر اکرم (ص) کو ان کے حوالہ کیا تاکہ دودھ پلائیں۔
اس روایت کی سند کے بارے میں قابل بیان ہے کہ: اس کی سند زیادہ قابل قبول نہیں ہے، کیونکہ اس روایت کے راویوں کے سلسلہ میں ابراھیم بن محمد ثقفی ، علی بن معلی، محمد بن معلی، درست بن ابی منصور اور علی بن ابی حمزہ بطائنی ہیں کہ علم رجال میں ان کا موثق ہونا ثابت نہیں ہے اور اس سلسلہ میں اختلاف نظر پایا جاتا ہے۔
لیکن اس حدیث کے متن اور محتوی کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ:
اس روایت کا مضمون شاذ وغریب ہے، یعنی صرف اسی ایک روایت میں اس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
علم حدیث کے دانشور اس قسم کی احادیث کو نادر احادیث میں شمار کرتے ہیں۔﴿۲﴾ اور تاکید کی گئی ہے کہ نوادر احادیث ایسی احادیث ہیں کہ شیعہ ان پر عمل نھیں کرتے ہیں۔﴿۳﴾
لیکن اس کے باوجود اس قسم کے واقعہ کے متحقق ھونے کا فرض عقل کے دائرے میں نھیں آتا ہے۔ اگر چہ یہ دودھ پلانا فطرت کے خلاف دوسرے اتفاقات کے مانند نادر ہے کہ رائج سسٹم کے بر خلاف انسان کے بدن میں پیدا ھوجائے، لیکن اس حادثہ کے متحقق ھونے کے فرض کے ساتھ، اسے ایک قسم کا معجزہ شمار کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ جس خدا نے غیر معمولی صورت میں تمام چیزوں کو حضرت عیسی علیہ السلام اور ان کے والدہ حضرت مریم علیہ السلام کے اختیار میں قرار دیا۔﴿۴﴾
وہ اسی معجزہ کو پیغمبر اکرم (ص) کے سلسلہ میں بھی دھرا سکتا ہے!
یھی وجہ ہے کہ علامہ مجلسی نے اس حدیث کو ضعیف جانتے ھوئے بھی، اس کے محتوی کو ایک قسم کا معجزہ شمار کیا ہے۔﴿۵﴾
حوالہ
[1]. كلينى، محمد بن يعقوب، الكافی، ج 1، ص 4
48، تهران، دار الكتب الإسلامية، طبع چهارم، 1407ق.
[2] ۔ یوسفی غروی، محمدهادی، موسوعة التاریخ الاسلامی، ج ‏1، ص 262، قم، مجمع اندیشه اسلامی‏، طبع اول، 1417ق.
[3] شیخ مفید، جوابات أهل الموصل‏، ص 19، قم، كنگره شيخ مفيد، طبع اول، 1413ق.
[4] ریم؛ 24-26.
[5] ۔ مجلسى، محمد باقر بن محمد تقى، مرآة العقول فی شرح أخبار آل الرسول، ج 5، ص 252، تهران، دار الكتب الإسلامية، طبع دوم، 1404ق.

Add comment


Security code
Refresh