www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

435786
عرب انٹرنیٹ سائٹ ٹوئینٹی ون نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عھد نے غرب اردن اور بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے کی ایک نئی سازش تیار کی ہے۔
عرب ٹوئنٹی ون کے مطابق امریکی اخبارات نے حال ھی میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عھد محمد بن سلمان نے مشرقی بیت المقدس اور غرب کی زمینوں کی خرید و فروخت کے لیے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پر جاری دباؤ میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔
امریکی محقق جیفری آرسن کی تیار کردہ ایک رپورٹ میں کھا گیا ہے کہ سعودی ولی عھد محمد بن سلمان نے غرب اردن اور مغربی کنارے سے چشم پوشی کے لیے فلسطینی اتھارٹی کو دس ارب ڈالر کی رقم دینے کی پیش کش کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کے سازشی منصوبے کے تحت آزاد فلسطینی ریاست صرف غزہ تک محدود ھو کر رہ جائے گی۔
رپورٹ میں یہ بھی کھا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عھد محمد بن سلمان نے ذاتی طور پر اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاھو کو ایک خط بھی لکھا ہے کہ جس میں امریکہ اور مصر کی شمولیت سے سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کے تحفظ کی غیر معمولی یقین دھانیاں کرائی گئی ہیں۔
یھاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ محمد بن سلمان نے چھے نومبر کو فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو فوری طور پر ریاض بھی بلایا تھا جس کا مقصد ایران کے مقابلے کے لیے عرب ممالک اور امریکہ کے مشترکہ روڈ میپ پر عملدر آمد کے لیے انھیں آمادہ کرنا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh