www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

440418
شمال مشرقی ایران کے شھر مشھد میں سیکڑوں طلبہ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور صھیونی حکومت کے جرائم کے خلاف مظاھرہ کیا۔
مظاھرے میں شریک طلبہ نے اپنے ھاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور شھدائے فلسطین کی تصاویر اٹھار رکھی تھیں اور وہ امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ھوئے مسلمانوں کے قبلہ اول پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ کی حمایت کا اعلان کر رھے تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے ایک طالب علم رھنما نے فلسطینی عوام اور تحریک مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ھوئے داعش اور اس کے حامیوں کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد ایران بھر میں امریکہ مخالف مظاھروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Add comment


Security code
Refresh