www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

404342
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب کے ایران مخالف بیان پر ردعمل کا اظھار کرتے ھوئے تاکید کے ساتھ کھا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ یمن نے سابق سوویت یونین اور شمالی کوریا سے مکمل میزائل آلات کی خریداری کی تھی اور وہ علاقے میں میزائل کا حامل ملک تھا۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیر جنرل رمضان شریف نے اتوار کے روز شمالی ایران میں واقع صوبے گلستان میں ذرائع‏ ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کھا کہ ایسی حالت میں کہ سعودی عرب گذشتہ تین برس سے یمن پر بمباری کر رھا ہے اور یمنی عوام کے خلاف استعمال کئے جانے والے تمام ھتھیار، یورپ و امریکہ کی ساخت کے ہیں، اقوام متحدہ میں امریکی مستقل مندوب نے ایک خول دکھا کر ایران کی طرف انگلی اٹھانے کی کوشش کی ہے۔
انھوں نے ایران کے خلاف دشمنوں کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے کئے جانے والے زھریلے پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اس قسم کے بھانوں سے ھی علاقے میں یورپ و امریکہ اور دھشت گرد گروھوں کے ظالمانہ اقدامات کی توجیہ پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔
بریگیڈیر جنرل رمضان شریف نے کھا کہ دشمنوں کے ذرائع ابلاغ نے علاقے میں دھشت گرد گروھوں کے جرائم کے باوجود ان کی شکست کی خبر تک دینا گوارا نھیں کی اور نہ ھی انھوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے مسئلے کو اٹھانے کی کوئی کوشش کی۔

Add comment


Security code
Refresh