www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

119612
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب مذاھب کی بین الاقوامی کانفرنس میں انتھا پسندی اور دھشت گردی کے خلاف بھرپور مھم پر تاکید کرتے ھوئے اعلان کیا گیا ہےکہ اسلام میں دھشت گردی کا کوئی مقام نھیں ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت مذھبی امور کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ اس کانفرنس میں عالم اسلام کے مسائل کے حل اور انتھا پسندی و دھشتگردی کو نابود کرنے کے لئے مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی گئی۔
اس کانفرنس سے اپنے خطاب میں پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر ان جنجوعہ نے اس جانب اشارہ کرتے ھوئے کہ عالم اسلام امن کا پیاسہ ہے، کھا کہ بعض مسلمانوں نے قرآن و سیرت پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فراموش کر دیا اور وہ گمراھی کے راستے پر چل کر بحران و بدامنی کا باعث بنے۔
انھوں نے عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
مصر کے مفتی اعظم نے بھی اس کانفرنس میں تقریر کرتے ھوئے اسلام کو امن پسند دین سے تعبیر کیا اور تاکید کے ساتھ کھا کہ دین اسلام میں انتھا پسندی اور دھشت گردی کا کوئی مقام نھیں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh