www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

118355
فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں دھشت گردی کے دو الگ الگ واقعات میں متعدد افراد ھلاک اور زخمی ھوگئے ہیں۔
فرانس پرس نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ مسلح افراد نے کارکاسون شھر میں ایک پولیس اھلکارکو گولی مار کرھلاک کردیا اور اس کے فورا بعد ایک مسلح شخص نے ٹریبس شھر میں ایک سپر مارکیٹ میں داخل ھوکر متعدد افراد کو یرغمال بنالیا۔
ٹریبس شھر کے میئر کا کھنا ہے کہ اس واقعے میں کم سے کم دو افراد ھلاک ھوگئے ہیں جبکہ آٹھ یرغمالیوں کو چھڑالیا گیا ہے۔ بعض خبروں میں کھا گیا ہے مسلح افراد نے ایک پولیس اھلکار کو بدستور یرغمال بنارکھا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کھنا ہے کہ مسلح شخص کا تعلق داعش سے ہے۔فرانس کے پراسیکوٹر جنرل کا کھنا ہے کہ یہ دھشت گردی کا واقعہ ہے۔ فرانس کے وزیراعظم واقعے پر اپنا ردعمل ظاھر کرتے ھوئے کھا کہ جنوب مغربی فرانس کی صورتحال انتھائی سنگین ہے۔
فرانس کے وزیر داخلہ نے کھا ہے کہ ایک حملہ آور کو ھلاک کردیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh