www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

113874
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اھلکاروں نے دارالحکومت منامہ کے الدراز علاقے پر حملہ کر کے تیرہ افراد کو گرفتار کر لیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
اللولوہ ویب سائٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اھلکاروں نے باربار کے علاقے پر بھی حملہ کر کے لوگوں کے گھروں کی تلاشی لی اور پانچ بچوں کو گرفتار کرلیا۔ الکورہ کے علاقے پر بھی حملہ کر کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔
بحرین کے سیکورٹی اھلکاروں کی جانب سے جارحیت کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے منامہ کے الدراز کے علاقے میں بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رھائشگاہ کا فوجی محاصرہ کر رکھا ہے۔
دوسری جانب بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان اور متعدد دیگر حکومت مخالفین کے خلاف کیس سماعت کو ایک بار پھر ملتوی کر دیا۔
بحرین کے اٹارنی جنرل نے شیخ علی سلمان پر قطر کے لئے جاسوسی کرنے اور بحرین کے قومی مفادات کو نقصان پھنچانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا ہے تاکہ آلہ کار عدالت کے ذریعے ان کے خلاف سخت سے سخت سزا دلوائی جاسکے۔
کیس کی سماعت اب چوبیس اپریل کو کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh