www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

110322
ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں ایرانی مصنوعات اور قومی پیداوار کے سلوگن کو عملی جامہ پھنانے کے لیے عالمی سطح پر اقتصادی اور تجارتی لین دین کو آسان بنانے کے لیے اپنی آماد گی کا اعلان کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بھرام قاسمی کی جانب سے جاری ھونے والے بیان میں کھا گیا ہے کہ وزارت خارجہ، رھبر انقلاب اسلامی کی سفارشات کی روشنی میں غیر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں اضافے اور ملک کی دوسری اقتصادی ترجیحات کے مطابق تمام تر سھولتیں فراھم کرنے کے لیے تیار ہے۔
بیان میں کھا گیا ہے کہ شمال جنوب اور مشرق و مغرب کے درمیان واقع ھونے کی وجہ سے ایران، وسیع گنجائش اور محنت کش عوام کا مالک ہے اور ان چیزوں پر بھروسہ کرتے ھوئے ایرانی عوام اور خطے کی اقوام کے لیے ترقی اور پیشرفت کے مواقع فراھم کئے جائیں گے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں یہ بات زور دے کر کھی گئی ہے کہ یہ وزارت خانہ، ھمسایہ ملکوں اور تجارتی یونینوں کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر فریقی اقتصادی معاھدوں کو آسان بنانے نیز توانائی، ٹرانزٹ، جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے حصول، سیاحت کے فروغ، غیر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ذریعے، قومی پیداوار کی تقویت اور روزگار کی فراھمی، ایرانی مصنوعات کے معیار میں اضافے اور عالمی منڈیوں میں ایرانی مصنوعات کو رقابت کے قابل بنانے کا راستہ ھموار کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوروز کے موقع پر مشھد مقدس میں اپنے سالانہ خطاب کے دوران نئے ایرانی سال کو ایرانی مصنوعات کی حمایت کا سال قرار دیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh