www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

262538
امریکی وزیر خارجہ شمالی کوریا پھنچ گئے جھاں ان کی شمالی کورین سربراہ کم جوانگ سے ملاقات ھوئی اور ملاقات کے دوران سربراہ اجلاس کا ایجنڈا طے کیا گیا۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سربراہ اجلاس کا ایجنڈا طے کرنے کے لیے گزشتہ روز شمالی کوریا پھنچے، انھوں نے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ امید ہے شمالی کوریا درست راہ پر چلے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا یہ شمالی کوریا کا دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل انھوں نے اپنے عھدہ کا حلف اٹھانے سے قبل گزشتہ ماہ کم جونگ ان سے ملاقات کی تھی۔
مائیک پومپیو کا کھنا ہے کہ گزشتہ ملاقات میں شمالی کوریا سے اچھے تعلقات کی بنیاد رکھی گئی جبکہ 2000 کے بعد سے امریکا کی جانب سے شمالی کوریا سے یہ پھلا اعلی سطح کا رابطہ تھا۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے 3 امریکی شھریوں کو قید سے رھا کر دیا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے اس قدم کو ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رھنما کم جونگ ان کے درمیان ملاقات سے قبل جذبہ خیر سگالی قرار دیا جا رھا ہے۔
واضح رھے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دی تھی لیکن شمالی کوریا کی جانب سے ٹھوس موقف اختیار کرنے اور امریکہ سے سخت لھجے میں بات کرنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرنے اور دھونس دھمکی کی پالیسی کو ترک کرنے پر مجبور ھوئے۔

Add comment


Security code
Refresh