www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

219186
عراق کے پارلیمانی انتخابات کے لئے مسلح افواج، جیلوں میں بند قیدیوں، اسپتال میں داخل بیماروں کے علاوہ بیرون ملک مقیم عراقیوں کی خصوصی ووٹنگ کا عمل شروع ھو گیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ عراق سے باھر مقیم عراقیوں کی ووٹنگ کا عمل جمعرات کو شروع ھوا ہے اور جمعے تک جاری رھے گا۔
اسی طرح جمعرات کی صبح عراق کے اٹھارہ صوبوں میں عراقی مسلح افواج، جیلوں میں پانچ سال سے کم کی سزا کاٹنے والے قیدیوں اور اسپتالوں میں داخل بیماروں کی ووٹنگ کا عمل شروع ھو گیا۔
خصوصی ووٹنگ کے اس عمل میں کرد پیشمرگہ ملیشیا اور عراقی کردستان کی مقامی فورس کے جوان بھی شامل ہے جو اپنے حق رائے دھی کا استعمال کر رھے ہیں۔
عراقی شھری داعش دھشت گرد گروہ کی شکست کے بعد اپنے ملک میں ھونے والے پھلے پارلیمانی انتخابات میں بارہ مئی کو شرکت اور اپنے حق رائے دھی کا استعمال کریں گے۔

Add comment


Security code
Refresh