www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

276947
ملائیشیا کے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم مھاتیر محمد اور اُن کے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کرلی۔ مھاتیرمحمد کی 15 سال بعد سیاست میں واپسی ھو رھی ہے۔
ملائیشیا کے الیکشن کمیشن کے مطابق مھاتیر محمد اور اتحادی جماعتوں نے 115 نشستیں حاصل کیں، حکومت بنانے کے لئے 112 نشستیں درکار ھوتی ہیں۔ حریف جماعت باریسن نیشنل نے 79 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بعض نشستوں پر گنتی کا عمل جاری ہے۔
انتخابات میں کامیابی کے بعد مھاتیر محمد کا کھنا تھا کہ آج تاریخی فتح حاصل کی ہے۔ میں انتقامی سیاست کا روادار نھیں قانون کی بحالی چاھتا ھوں۔
وزیر اعظم نجیب رزاق کی حکمران جماعت باریسن نیشنل اور مھاتیر محمد کی جماعت کے درمیان مقابلہ تھا۔ ملائشیا میں ھونے والے عام انتخابات میں 14 اعشاریہ 9 ملین رجسٹرڈ ووٹروں نے اپنا حق رائے دھی استعمال کیا۔ مھاتیر محمد نے برسرِاقتدار باریسن نیشنل اتحاد کو شکست دی ہے جو کہ گزشتہ 60 برسوں سے اقتدار میں ہے۔
جیسے ھی انتخابات کے نتائج واضح ھونے لگے حزب مخالف کے حامی جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
ملایشیا کی برسرِاقتدار باریسن نیشنل اتحاد اور اس کی بڑی جماعت دی یونائیٹڈ مالیز نیشنل آرگنائزیشن نے 1957 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ملکی سیاست پر غالب رھی تھی تاھم حالیہ برسوں کے دوران اس کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
خیال رھے کہ 2013 میں ھونے والے عام انتخابات میں حزب مخالف کو غیر معمولی کامیابی حاصل ھوئی تھی لیکن وہ حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں حاصل نھیں کر پائی تھی۔

Add comment


Security code
Refresh