www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

290161
جولان کے علاقے میں واقع اسرائیلی فوجی اھداف پر شامی فوج کے میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں کی صورت حال بحرانی ھو گئی ہے اور اسرائیلی ھوٹلوں کی سیکڑوں بکنگ کینسل کر دی گئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق شامی فوج کے میزائل حملوں سے صھیونیوں میں پھیلنے والے خوف و ھراس کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع ھوٹلوں کی سیکڑوں بکنگ کینسل کر دی گئی ہیں اور صھیونی حکومت نے علاقے میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔
صھیونی حکومت کے وزیر جنگ اویگدر لیبرمین نے شامی فوج اور صھیونیوں کے درمیان جھڑپوں کے امکان پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے کھا ہے کہ اسرائیل کو کسی بھی صورتحال کے مقابلے کے لیے تیار رھنا ھو گا۔
مزاحتمی قوتوں کے حامی میڈیا ھاوسز کا کھنا ہے کہ شامی فوج کے میزائل حملوں میں اسرائیل کے فوجی اھداف کو زبردست نقصان پھنچا ہے جبکہ اس کا آئرن ڈوم نامی اینٹی میزائل سسٹم، شامی فوج کے میزائلوں کو روکنے میں عملی طور پر ناکام ھو گیا ہے۔
صھیونی فوج کے ترجمان نے جولان پر داغے جانے والے میزائلوں کی تعداد بیس بتائی ہے اور دعوی کیا ہے کہ متعدد میزائلوں کو فضا ھی میں تباہ کر دیا گیا تاھم آزاد ذرائع کی رپورٹوں میں شام کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کی تعداد کم سے کم اڑسٹھ بیان کی گئی ہے۔
دوسری جانب المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کے لڑاکا طیارے، مزید میزائل حملوں کے خوف سے مقبوضہ فلسطینی کی فضاؤں میں پرواز کر رھے ہیں اور اسرائیلی فوج کی سمجھ میں نھیں آرھا ہے کہ اس صورتحال کا کیسے مقابلہ کیا جائے۔
المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق غزہ کے رھنے والے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف براہ راست محاذ آرائی کا امکان بھی صھیونیوں کے خوف کو دوچنداں کر رھا ہے کیوں کہ فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل پر شامی فوج کے جوابی حملوں کا زبردست خیر مقدم کیا ہے۔
اسرائیل نے جمعرات کی صبح شام کے دارالحکومت دمشق کے مختلف علاقوں پر کئی میزائل فائر کیے تھے جن میں متعدد کو شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے مار گرایا تھا۔ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں شامی فوج نے مقبوضہ جولان کے علاقے میں واقع اسرائیلی فوجی اھداف کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh