www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

204604
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیر رمضان شریف نے کھا ہے کہ امریکیوں کو ایران کی سپاہ کی بحریہ کی طاقت کا اندازہ ھوگیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان رمضان شریف نے اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ خلیج فارس میں سپاہ کی بحریہ کی گشت کی اسٹریٹیجی تبدیل نھیں ھوئی ہے کھا کہ خلیج فارس میں ایران اور امریکا کی بحریہ کا آمنا سامنا اس وجہ سے کم ھوگیا ہے کہ امریکی حکام کو ایران کی بحریہ کی طاقت کا بخوبی اندازہ ھوگیا ہے -
بریگیڈیر رمضان شریف نے کھا کہ گذشتہ برسوں کے دوران جب سپاہ کی بحریہ خلیج فارس میں گشت کے دوران اغیار کے بحری جھازوں کو کنٹرول اور مشتبہ جھازوں کو چیک کرتی تھی بارھا ایسا ھوا ہے کہ ایران کی جنگی کشتیوں نے آبنائے ھرمز اور خلیج فارس سے گذرنے والے بحری جھازوں کوروک کر ان سے بات چیت کی ہے –
سپاہ پاسداران کےترجمان نے بتایا کہ سپاہ کی بحریہ کا امریکی بحری جھازوں سے بارھا آمنا سامنا ھوا اور اس قسم کا آخری واقعہ وہ تھا جس میں امریکی میرین فوجیوں کو سپاہ کی بحریہ کے جوانوں نے گرفتار کیا تھا اور پھر امریکا کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد انھیں رھا کیا گیا تھا –
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کھا کہ اس واقعے کے بعد امریکیوں نے خلیج فارس اور آبنائے ھرمز میں قانون کی پابندی کرنی شروع کردی -
واضح رھے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ ھفتے اپنے ٹویٹر پیج پر دعوی کیا تھا کہ دوھزار اٹھارہ میں ایرانی بحریہ اور امریکی بحریہ کے ٹکراؤ کے واقعات صفر ھو گئے ہیں -

Add comment


Security code
Refresh