www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

268178
جنوبی عراق کے مختلف شھروں میں سیکورٹی فورس اور بلوائیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ھوئی ہیں۔
یہ جھڑپیں اس وقت ھوئی جب عوامی مظاھروں اور احتجاج کی آڑ میں شر پسندوں نے سرکاری دفاتر پرحملے کیے اور نجی املاک کو نقصان پھنچانے کی کوشش کی۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق سماوہ شھر کی ایک مقامی عدالت پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ھلاک ھوگیا ہے۔
بعض شرپسند عناصر نے بصرہ میں ھونے والے عوامی مظاھروں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ھوئے گورنر ھاوس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔
جنوبی بصرہ میں واقع الزبیر آئل فیلڈ پر بھی شرپسندوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا جس کے دوران سیکورٹی اھلکاروں سے ان کی جھڑپیں بھی ھوئیں۔
بعض رپورٹوں میں کھا گیا ہے کہ جنوبی عراق کی بدامنی کے تازہ واقعات میں سعودی حکومت کا ھاتھ ہے۔ سعودی حکومت کالعدم بعث پارٹی کے باقی ماندہ عناصر اور داعشی نظریات رکھنے والے شرپسندوں کے ذریعےجنوبی عراق اور اس کے مرکزی شھر بصرہ کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کر رھی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh