www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

237478
یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جوابی حملے کرتے ھوئے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو زبردست جانی اور مالی نقصان پھنچایا ہے۔
صنعا میں عسکری اور دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضارکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الجوف، جیزان اور عسیر کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحادی فوج کے ٹھکانوں پرگولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں دشمن فوجی ھلاک اور زخمی ھوئے ہیں۔
یمن کی وزارت دفاع کے ذریعے نے بتایا ہے کہ یمنی فوج کےجوانوں نے صوبہ الجوف کے علاقے الحزم میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو میزائیلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔اس حملے میں سعودی اتحاد میں شامل درجنوں کرائے کے فوجی ھلاک اور زخمی ھوگئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان کے سرحدی علاقے ایم بی سی ھل کی جانب سے سعودی فوجیوں کی پیشقدمی کو بھی ناکام اور ایک سعودی فوجی افسر سمیت متعدد سعودی اھلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
یمنی فوج کے توپ خانے نے، جیزان کے علاقے المعایین اورعسیرکے شھر ربوعہ میں بھی سعودی فوجی اتحادیوں کو جانی اور مالی نقصان پھنچانے کے ساتھ ساتھ ان کے متعدد ٹھکانوں کو تھس نھس کردیا ہے۔ متعدد سعودی فوجیوں کو یمنی فوج کے جوانوں نے قیدی بھی بنالیا ہے۔
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوھزار پندرہ سے مشرق وسطی کے غریب اسلامی ملک یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
ساڑھے تین سال سے جاری اس جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم چودہ ھزار یمنی شھید و زخمی اور کئی ملین بے گھر ھوئے ہیں۔
سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے یمن کے عوام کو غربت، بیماریوں اور بھوک مری کا سامنا ہے اور اس ملک میں دواؤں اور غذائی اشیا کی شدید قلت پیدا ھوگئی ہے۔ان تمام مشکلات کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ھوتا جارھا اور یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی جنگ یمن کے ذریعےاپنا ایک بھی مقصد حاصل نھیں کرسکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh