www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

وہ خواب دیکہ کر بے حد خوفزدہ تھا اور ھمہ وقت اس کی نگاھوں میں اس خوفناک خواب کی

 مختلف تعبیریں نظر آرھی تھیں ۔ وہ بھت گھبرایا ھوا امام جعفر صادق (ع) کی خدمت میں حاضر ھواا ور کھنے لگا کہ میں نے ایک خواب دیکھا ھے ۔

میں نے خواب میں یہ دیکھا ھے کہ ایک لکڑی کا آدمی لکڑی کے گھوڑے پر سوار ھے، اس کے ھاتہ میں ایک تلوار ھے اور وہ اس تلوار کو فضا میں لھرا رھا ھے ۔ میں یہ خواب دیکہ کر بری طرح خوفزدہ ھو گیا ھوں، میری نگاھوں کے سامنے ھر لمحہ وھی خوفناک خواب نا چا کرتا ھے ۔ پس آپ اس خواب کی تعبیر بتا دیں تاکہ مجھے اس خوف سے نجات حاصل ھو جائے ۔

امام (ع) نے فرمایا کہ تمھاری نگاھیں ایک آدمی کی دولت پر لگی ھوئی ھیں اور تم ھر وقت اس فکر میں لگا رھتے ھو کہ کسی ترکیب سے اس آدمی کا مال ھڑپ لو۔ اس خدا سے ڈر واور اس قسم کے فیصلے سے باز آجاؤ۔

یقینا آپ حقیقی عالم ھیںاور اس میں کوئی شک نھیں کہ آپ نے معدن علم سے علم حاصل کیا ھے ۔ میں اس بات کا اعتراف کرتا ھوں کہ میرے دل میں ایسا خیال ضرور تھا ۔ در اصل میرے پڑوسی کے پاس بھت بڑی زمینداری ھے ۔ اس کو روپئے کی سخت ضرورت ھے لھذا وہ اپنی جائداد فروخت کرنا چاھتا ھے اور فی الحال میرے علاوہ اس کی زمین کا کوئی دوسرا خریدار نھیں ھے ۔ ان دنوں میں اس فکر میں پڑا ھوا تھا کہ اس کی ضرورت سے فائدہ حاصل کرتے ھوئے کم قیمت میں اس کی بھت بڑی جائداد خرید لوں ۔ (۱۔وسائل ،ج۲،ص ۵۸۲)

Add comment


Security code
Refresh