www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

450297
واشنگٹن پوسٹ اخبار نے ایک رپورٹ میں امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کو سال کا سب سے بڑا جھوٹا شخص قرار دیا ہے۔
اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ کی سیاسی تاریخ میں ٹرمپ جیسا کوئی بڑا جھوٹا صدر نھیں پایا جاتا اور وہ نہ صرف جھوٹے دعوے کرتے ہیں بلکہ جھوٹا ثابت ھوجانے کے باوجود بھی ان کی تکرار کرتے رھتے ہیں۔
اخبار کے مطابق ٹرمپ، امریکہ کے ایک ایسے صدر ہیں جو اس بات پر ھمیشہ اصرار کرتے ہیں کہ حق ان ھی کے ساتھ ہے جبکہ اپنی صدارت کے دو سو اٹھانوے ایام کے دوران انھوں نے ایک ھزار، چھے سو اٹھائیس بار جھوٹ بولا ہے۔
امریکہ کے اس اخبار نے اس سلسلے میں سابق امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے ٹیلی فونی گفتگو کی ریکارڈنگ، اخبارات و جرائد کے دعوے جھوٹے ھونے اور ٹیکسوں میں کٹوتی کے بڑے دعوے جیسے نمونوں کی طرف اشارہ بھی کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh