پاکستان کے شھریوں نے یمن کے مظلوم عوام کی حمایت اور سعودی عرب کے وحشیانہ مظالم کے خلاف کراچی میں سعودی قونصل خانے کے باھر مظاھرہ کیا ہے -
کراچی میں سعودی قونصل خانے کے باھر ھونے والے اس مظاھرے کے شرکا نے یمنی عوام کے ساتھ یکجھتی کا اظھار کرنے کےساتھ ساتھ آل سعود کے ھاتھوں یمن کے مظلوم اور بے گناہ شھریوں کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی-
مظاھرین نے وحشیانہ سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ھوئے مطالبہ کیا کہ یہ حملے فوری طور پر بند کئے جائیں - مظاھرے کے شرکا نے پاکستانی حکام سے بھی کھا کہ وہ یمنی عوام پر سعودی مظالم اور وحشیانہ حملے بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں –
حکومت پاکستان نے پارلیمنٹ اور عوام کے شدید احتجاج کے باوجود سابق آرمی چیف راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے کی اجازت دے دی –
پاکستان کے بھت سے سیاسی رھنماؤں اور حلقوں کا کھنا ہےکہ راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کا کمانڈر بننے کی حکومتی اجازت پاکستانی عوام کی اکثریت کی مرضی کے خلاف ہے –
پاکستان کے عوام یمنی عوام سے اپنی ھمدردی اور سعودی حکومت سے نفرت کا اظھار کرنے کے لئے بارھا ریلیاں نکال چکے ہیں -
کراچی میں سعودی عرب کے خلاف مظاھرہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 163