www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

0132
قران واضح طورپر گواہى ديتا ہے كہ يہ دو وحشى خونخوار قبيلوں كے نام تھے ،وہ لوگ اپنے ارد گرد رھنے والوں پر بہت زيادتياں اور ظلم كرتے تھے ۔ عظيم مفسر علامہ طباطبائي نے الميزان ميں لكھا ہے كہ توريت كى سارى باتوں سے مجموعى طورپر معلوم ہوتا ہے كہ ماجوج يا ياجوج و ما جوج ايك يا كئي ايك بڑے بڑے قبيلے تھے ،يہ شمالى ايشيا كے دور دراز علاقے ميں رہتے تھے ،يہ جنگجو ،تگر اور ڈاكو قسم كے لوگ تھے۔
تاريخ كے بہت سے دلائل كے مطابق زمين كے شمال مشرق'' مغولستان'' كے اطراف ميں گزشتہ زمانوں ميں انسانوں كا گويا جوش مارتا ہواچشمہ تھا، يہاں كے لوگوں كى آبادى بڑى تيزى سے پھلتى اورپھولتى تھى ،آبادى زيادہ ہونے پر يہ لوگ مزرق كى سمت يا نيچے جنوب كى طرف چلے جاتے تھے اور سيل رواں كى طرح ان علاقوں ميں پھيل جاتے تھے اور پھر تدريجاً وہاں سكونت اختيار كر ليتے تھے ،تاريخ كے مطابق سيلاب كى مانند ان قوموں كے اٹھنے كے مختلف دور گزرے ہيں ۔( ان ميں ايك حملہ ان وحشى قبائل نے چوتھى صدى عيسوى ميں'' اتيلا'' كى كمان ميں كيا،اس حملے ميں روم كا شاہى تمدن خاك ميں مل گيا ۔ايك اور دور كہ جو ان كے حملوں كا تقريباً اخرى دور شمار ہوتا ہے ،وہ بارہويں صدى ہجرى ميں چنگيز خاں كى سر پرستى ميں ہوا ،انھوں نے مسلمان اور عرب ممالك پر حملہ كيا ،اس حملے ميں بغداد سميت بہت سے شہر تباہ بر باد ہو گئے۔﴾
كورش كے زمانے ميں بھى ان كى طرف ايك حملہ ہوا ،يہ تقريباً پانچ سو سال قبل مسيح كى بات ہے ليكن اس زمانے ميں ''ماد'' اور'' فارس'' كى متحد ہ حكومت معرض وجود ميں آچكى تھى لہذا حالات بد ل گئے اور مغربى ايشيا ان قبائل كے حملوں سے اسودہ خاطر ہوگيا۔ لہذا يہ زيادہ صحيح لگتا ہے كہ ياجوج اور ماجوج انہى وحشى قبائل ميں سے تھے ،جب كورش ان علاقوں كى طرف گئے تو قفقاز كے لوگوں نے درخواست كى كہ انھيں ان قبائل كے حملوں سے بچايا جائے ،لہذ اس نے وہ مشہور ديوار تعمير كى ہے جسے ديوار ذوالقرنين كہتے ہيں ۔
(1)۔ قران مجيد كى دو سورتوں ميں ياجوج ماجوج كا ذكر آيا ہے ايك سورہ كہف ايت 94 ميں اور دوسرا سورہ انبياء كى آيت 96 ميں ۔

Add comment


Security code
Refresh