www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

14124
قرآن مجيد ميں ذكر شدہ انبياء كے ناموں ميں حضرت ھود عليہ السلام بھى ہيں، جو قوم عاد كى طرف مبعوث ہوئے ،بعض مورخين كا نظريہ ہے كہ عاد كا اطلاق دو قبيلوں پر ہوتا ہے ايك وہ جو بہت پہلے تھا اور قرآن نے اسے عاد الاولى سے تعبير كيا،وہ غالباً تاريخ سے پہلے موجود تھا، دوسرا قبيلہ جو تاريخ بشر كے دَور ميں اور تقريباً ولادت مسيح سے سات سو سال پہلے تھا اور وہ عاد كے نام سے مشہور تھا۔ يہ احقاف يايمن ميں رہائش پزير تھا۔
اس قبيلہ كے افراد بلند قامت اور قوى الجثہ تھے اور اسى بنا پر بہت نماياں جنگجو شمار ہوتے تھے۔
اس كے علاوہ و ہ متمدن بھى تھے۔ان كے شہر آباد اور زمينيں سر سبز و شاداب تھيں۔ان كے باغات پر بہار تھے اور انہوں نے بڑے بڑے محل تعمير كيے تھے۔
بعض مو رخين كا خيال ہے كہ عاد اس قبيلے كے جد اعلى كا نام تھا اور وہ قبيلے كو اپنے جدّ(دادا) كے نام سے موسوم كر كے پكارتے تھے۔
ماخوذ از کتاب "قصص قرآن " آیت اللہ مکارم شیرازی،
منبع: معارف فاونڈیشن ڈاٹ کام

 

Add comment


Security code
Refresh