www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

504505
کجھور غذائیت سے مالا مال ایک قدرتی پھل ہے جسے اس میں موجود فوائد کے پیش نظر صرف ماہ رمضان میں افطار کے وقت ھی نھیں بلکہ ھمیشہ اپنی غذاؤں میں شامل رکھنے کی ضرورت ہے۔
کھجور ایک ایسا قدرتی پھل ہے جسے ایک مکمل غذا کھا جاتا ہے اورغذائیت سے مالا مال ہے۔ روزانہ تین کھجوریں کھانے سے بدن کا دفاعی نظام قوی ھوتا ہے۔
کھجورکھانے سے بھت سی بیماریوں خاص طور سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بھت کم ھو جاتا ہے۔ کھجور کی بھت سی خصوصیات ہیں۔ کھجورمیں آئرن کا بڑا ذخیرہ ھوتا ہے۔ آئرن کی کمی کے نتیجہ میں خون کی کمی کو کجھور اچھی طرح پوری کرتی ہے۔ کجھور میں فائبر، کیلشیم اور شکر کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔
اگر آپ روزانہ اس خوبصورت پھل کو اپنی غذا میں شامل کر لیں تو کبھی بھی آپ کے بدن میں ضروری ویٹامنزاورمنرلزکی کمی نھیں ھوگی۔ کجھورآنکھوں کی بینائی کو بھی بڑھاتی ہے۔ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہیں وہ لوگ بھی اپنا وزن کم کرنے کے لئے کھجور کا استعمال کر سکتے ہیں۔
دانشوروں کا کھنا ہے کہ کھجور دل کی سلامتی میں مفید اور انسان کو برین ھیمبریج سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ساتھ ھی یہ کھجور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔ بھتر یہ ہے کہ روزانہ دو سے تین کھجوروں پر آپ اکتفا کریں۔ موٹاپے یا شوگر کا شکار افراد کے لئے اس سے زیادہ مناسب نھیں ہے۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا فرمان ہے:
نھار منھ کھجور کھایا کرو کیوں کہ اس سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔
عیون أخبار الرضا علیه السلام، جلد 2، صفحه 48

Add comment


Security code
Refresh