www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

748822

۳۱سوال: ماہ مبارک رمضان میں سحری نہ کھانے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا سحری کھانا مستحب ہے؟
جواب: ممکن ہے کہ سحری نہ کھانا ضعف کا سبب ھو جائے لھذا سحری کھانا بھتر ہے۔
۳۲سوال: ماہ مبارک رمضان میں عورتوں کے لپسٹک لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نھیں ہے۔
۳۳سوال: رمضان کے روزے کی قضا میں اگر بھولے سے کچھ کھا لے(ظھر سے پھلے یا بعد) تو اگر روزے کی قضا کرنے کا وقت ھو تو کیا حکم ہے؟
جواب: بھول کے کھانے پینے سے روزہ باطل نھیں ھوتا۔
۳۴سوال: اگر کوئی ماہ مبارک رمضان کی شب میں نیند میں محتلم ھو نے کے بعد جاگنے کے بعد دوبارہ سو جائے، بغیر یہ جانے کہ صبح ھو گئی ہے یا نھیں تو کیا حکم ہے؟
جواب: اگر یہ یقین تھا کہ اگر دوبارہ سوئیگا تو صبح کی نماز سے پھلے اٹھ جائیگا اور یہ بھی قصد تھا کہ اٹھنے کے بعد غسل کرےگا تو اگر سونے کے بعد بیدار نہ ھو سکے تو اس کا روزہ صحیح ہے اور اگر اطمینان نھیں تھا کہ اٹھ سکے گا یا نھیں تو اس دن امساک کرے گا اور بعد میں اس پر ایک دن کی قضا واجب ہے۔
۳۵سوال: کیا خواتین ماہ مبارک رمضان میں تمام روزے رکھنے کی غرض سے حمل نہ ٹھہرنے والی دوا استعمال کر سکتیں ہیں تا کہ حیض نہ آئے؟
جواب: کوئی حرج نھیں ہے۔
۳۶سوال: الف۔ اگرکوئی ماہ مبارک رمضان میں جان بوجھ کر کوئی ایسا کام کرے جس سے اسکی منی نکل جائے تو کیا اسے ساٹھ روزے رکھنے پڑیں گے؟
ب۔ سینے کے بلغم کو اندر لے جانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: االف۔ اگر یہ جانتا تھا کہ اس کام سے روزہ باطل ھو جاتا ہے تو اسے کفارہ دینا پڑے گا اور جاھل مقصر و مشکوک کے لیے بھی یھی حکم ہے اور کفارہ یہ ہے کہ ۶۰ روز روزہ رکھے یا ۶۰ فقیر کو کھانا کھلائے یا انھیں ۷۵۰ گرام آٹا یا گیھوں دے۔
روزہ باطل نھیں ھوتا لیکن احتیاط مستحب ھیکہ اندر نہ لے جاۓ۔
۳۷سوال: ماہ مبارک رمضان میں اگر منی نکلتے وقت نیند سے آنکھ کھل جائے تو کیا منی نکالنا جائز ہے؟ رمضان کے علاوہ استمناء کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس حالت میں منی کا باھر نکالنا جائز ہے۔ استمناء ھر حالت میں حرام ہے۔
۳۸سوال: اگر کوئی روزہ دار اپنی بیوی کے ساتھ نزدیکی کرے اور اس سے مذاق کرے جبکہ وہ چاھتا ھو کہ منی باھر نہ آئے اور یہ جانتا ھو کہ منی نکلنے سے روزہ باطل ھو جاتا ہے اور بے اختیار منی نکل جائے (جبکہ پھلے بھی اس طرح کے کام سے منی نکل جایا کرتی تھی) تو اس کا روزہ باطل ہے یا نھیں؟ کفارہ کیا ھوگا؟ اگر کفارہ واجب ہے تو کتنا؟
جواب: اس کا روزہ باطل ہے اوراگر اس کو مسئلہ کا علم تھا تو قضا کے علاوہ کفارہ بھی واجب ہے، احتیاط واجب کی بنا پر جاھل مقصر اور مشکوک کا بھی یھی حکم ہے۔
۳۹سوال: روزہ میں انٹرنیٹ استعمال کرتے ھوئے اچانک کوئی گندی تصویر سامنے آ جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: روزہ باطل نھیں ہے اگرچہ شرعا ایسے موقع پر اسے دیکھنا جایز نھیں ہے۔
۴۰سوال: اگر کوئی شخص ماہ مبارک رمضان میں استمناء کرے حالانکہ اس کی نیت منی نکالنےکی نہ ھو اور منی نکل جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: اگر خود پر یقین نھیں تھا تو اس کا روزہ باطل ہے اور اگر مسئلہ کا علم تھا تو قضا کے علاوہ کفارہ بھی دے گا اور احتیاط واجب کی بناء پر یھی حکم جاھل مقصر اور مشکوک کا بھی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh