www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عمار بن ياسر سلام اللہ عليہ فرماتے ہيں: تمھارے نبي (ص) کے اھل بيت (ع) آخر الزمان ميں کي حکومت ھوگي جس کي کئي علامتيں ہيں:

 پس زمين پر بيٹھے رھو اور رکے رھو حتي کہ اس کي علامت ظاھر ھوجائے۔ پس جب روم اور ترک تم پر غلبہ پائيں اور اپني افواج کو ھتھياروں سے ليس اور تيار کريں اور تمھارا خليفہ مرجائے جو اموال جمع کيا کرتا تھا اور اس کے بعد ايک صحيح شخص آجائے جو چند سال بعد معزول کيا جائےگا اور اس کي بيعت ختم ھوگي اور ان کا اسي طرح سے ظاھر ھوجائے جس طرح کہ اس کي حکومت کا آغاز ھوا تھا؛ اور ترک اور روم کے درميان تنازعہ شروع ھوجائے اور روئے زمين پر جنگوں کي کثرت ھوجائے اور دمشق کي فصيل سے ايک پکارنے والا پکارے: وائے ھو زمين والو پر اس شر سے جو قريب ھوچکا ہے اور اس کي مسجد کے مغرب ميں زمين دھنس جائے حتي کہ اس کا صحن تک منھدم ھوجائےگا اور شام ميں تين جماعتيں ظاھر ھوجائينگي اور تينوں حکومت کا مطالبہ کرےگي: ابقع، اصھب اور آل ابي سفيان ميں سے ايک فرد، جو کلب کے قبيلے ميں خروج کرےگا اور دمشق کے عوام کا محاصرہ کرےگا اور مغرب والے مصر کي طرف خروج کرينگے، پس جب وہ داخل ھوجائيں تو يھي سفياني کي علامت ہے، اس سے قبل خروج کرےگا وہ جو آل محمد (ص) کي دعوت دےگا اور ترک حيرہ ميں اترينگے اور رومي فلسطين ميں ارتيں اور عبداللہ عبداللہ اگے آگے ھوگا حتي کہ قرقيسيا ميں نھر کے کنارے ان دو کي فوجوں کا سامنا کرےگا اور ايک عظيم لڑائي لڑي جائے گي پس مردوں کو قتل کرےگا اور عورتوں کو قيد کرےگا اس کے بعد قيس کي طرف لوٹےگا حتي کہ جزيرہ کے علاقے ميں سفياني اترے پس وہ يماني پر سبقت لےگا روم ميں اترينگے اور سفياني ... اس کے بعد کوفہ کي طرف روانہ ھوگا پس آل محمد (ص) کے پيروکاروں اور انصار و اعوان کو قتل کرےگا اور ان ميں سے ايک اھم فرد کو قت کرےگا۔
 اس کے بعد مھدي (عج) خارج ھونگے جب کہ ان کا علمدار شعيب بن بن صالح ھوگا اور جب شام والوں کو ديکھيں گے کہ وہ ابن سفيان پر متحد ھوچکے ہيں تو مکہ کي طرف بڑھو کہ اسي وقت نفس الزکيہ اور ان کے بھائي کو مکہ ميں قتل کيا جائےگا پس آسمان سے ايک منادي ندا دےگا کہ اے لوگو! بے شک تمھارے امير فلاں ہيں اور يھي وہ مھدي (عج) ہيں جو زمين کو قسط و عدل سے بھر دينگے جس طرح کہ وہ ظلم و جور سے بھري ھوئي ھوگي۔
 

Add comment


Security code
Refresh