www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

امیر المومنین علی علیہ السلام فرماتےہیں: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کے ھمراہ

 ایک جماعت کے پاس سے گزرے، نبی خدا صلی اللہ علیہ و آلہ نے ان سے فرمایا: یھاں کیوں جمع ھوئےھو؟ عرض کیا: یا رسول اللہ، یہ آدمی دیوانہ ہے کہ جو غش کرتا ہے۔ اور ھم اس کے اطراف میں جمع ہیں۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا: یہ دیوانہ نھیں ہے بلکہ بیمار ہے۔ اس کے بعد فرمایا: تم لوگ چاھتے ھو کہ میں تمھیں حقیقی دیوانہ کی پھچان کرواؤں؟ عرض کیا: بالکل یا رسول اللہ!  پیغمبر اکرم نے فرمایا: دیوانہ وہ شخص ہے جو تکبر اور غرور سے راستہ چلتا ہے، آنکھ کے کونے سے دیکھتا ہے اور اپنے کندھوں کو بڑا پن دکھلانے کے لیے ھلاتا ہے۔ اور اس کے باوجود کہ اللہ کی معصیت کرتا ہے جنت کی آرزو  رکھتا ہے۔ لوگ اس سے امان میں نھیں ہیں۔ اور اس سے کسی خیر کی امید نھیں رکھتے۔ حقیقی دیوانہ یہ ہے ، یہ آدمی تو بیچارہ بیمار ہے۔[1]

حوالہ:

[1] خصال الصدوق، ص۲۹۵۔

Add comment


Security code
Refresh