www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

445851
غاصب صھیونی حکومت کے فوجیوں نے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ھوئے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔
فلسطینی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق غاصب صھیونی حکومت کے فوجیوں نے اتوار کی صبح غرب اردن کے مختلف علاقوں کو اپنے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا اور پانچ فلسطینیوں کو بلاسبب حراست میں لے لیا۔
صھیونی فوجیوں نے اسی طرح تحریک فتح کے رکن یوسف الشائب کو بھی گرفتار کرلیا۔
غاصب صھیونی حکومت کے فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے فلسطین کے مختلف علاقوں کو آئے دن اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بناتے اور فلسطینیوں کو گرفتار کرتے رھتے ہیں۔
انسانی حقوق کے فلسطینی گروہ الضمیر نے اعلان کیا ہے کہ صھیونی حکومت کی جیلوں میں سات ھزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں بچے اور فلسطین کی سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب صھیونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے الجلزون کیمپ سے ایک چھے سالہ بچے کو حراست میں لے لیا۔
صھیونی فوجیوں نے اس چھے سالہ فلسطینی بچے پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا ہے۔
فلسطینی ذرائع‏ کے مطابق صھیونی فوجیوں نے اس چھے سالہ فلسطینی بچے کو ایک فوجی گاڑی کے ذریعے صھیونی آبادی کےعلاقے بیت ایل منتقل کر دیا۔
دریں اثنا حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل قاؤق نے اعلان کیا ہے کہ صھیونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے چھوٹے چھوٹے فلسطینی بچوں کو گرفتار کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے اور وہ ھر مھینے کم از کم بارہ فلسطینی بچوں کو گرفتار کر رھی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صھیونی حکومت کی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں نو روز کے دوران گیارہ فلسطینی شھید اور ھزاروں زخمی ھو چکے ہیں۔
غاصب صھیونی حکومت کی فوج کی فائرنگ سے شھید ھونے والے فلسطینیوں کو آھوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کر دیا گیا۔
جلوس جنازہ اور نماز جنازہ میں ھزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی اور امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر اس عزم کا اظھار کیا کہ خون کے آخری قطرے تک بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نھیں بننے دیا جائے گا۔

Add comment


Security code
Refresh