www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

117133
"جان بولٹن" جو حتی امریکہ کی رائٹسٹ اور نیو کنزرویٹو محافل میں بھی "شدت پسند" جانے جاتے ہیں 9 اپریل سے امریکی صدر کے نئے قومی سلامتی کے مشیر بننے والے ہیں اور اس طرح وہ امریکہ کی قومی سلامتی ٹیم کی سربراھی شروع کرنے والے ہیں۔
وہ اس سے پھلے جرج بش جونیئر کی صدارتی مدت میں حکومت کے اعلی سطحی سیاسی و سکیورٹی عھدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس دور میں ان پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے عراق پر امریکہ کے فوجی حملے سے پھلے امریکی انٹیلی جنس رپورٹس میں ھیر پھیر کی تھی۔ اسی طرح ان کے بارے میں یہ بھی مشھور تھا کہ اپنے ماتحت افراد کے ساتھ ان کا رویہ انتھائی ناپسندیدہ تھا۔
ذیل میں گذشتہ چند برس کے دوران اھم عالمی ایشوز کے بارے میں جان بولٹن کا موقف بیان کیا گیا ہے جس سے مستقبل میں ان کی ممکنہ پالیسیوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے:
1994ء: جان بولٹن اقوام متحدہ کے بارے میں کھتے ہیں: "اقوام متحدہ نھیں ہے بلکہ ایک عالمی معاشرہ ہے جسے کبھی کبھار دنیا میں باقی بچ جانے والی واحد طاقت یعنی امریکہ کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے، وہ بھی اس وقت جب ھمارے مفادات سے مطابقت رکھتا ھو اور دوسروں کو چلا سکیں۔"
1994ء: اقوام متحدہ کی بیوروکریسی کے بارے میں کھتا ہے: "نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کی عمارت 38 منزلہ ہے۔ اگر آپ آج 10 منازل ختم کر دیں تو بھی اس سے کوئی فرق نھیں پڑے گا۔ اقوام متحدہ ناکارہ ترین اداروں میں سے ایک ہے ۔ ۔ ۔ ۔ یونیسکو اس سے بھی بدتر ہے۔"
2000ء: اقوام متحدہ میں اصلاحات کے بارے میں کھتے ہیں: "اگر میں آج سلامتی کونسل تشکیل دیتا تو اس میں صرف ایک مستقل رکن رکھتا کیونکہ وہ عالمی سطح پر طاقت کی تقسیم کا حقیقی عکاس ہے اور وہ امریکہ ہے۔"
2002ء: عراق میں بڑے پیمانے پر تباھی پھیلانے والے ھتھیاروں (WMD) کے بارے میں کھا: "ھمیں پورا یقین ہے کہ صدام حسین نے بڑے پیمانے پر تباھی پھیلانے والے ھتھیار چھپا رکھے ہیں۔"
2002ء: ایران، عراق اور شمالی کوریا کے بارے میں جرج بش جونیئر کی جانب سے "شرارت کا محور" کی اصطلاح استعمال کئے جانے کے بارے میں کھا: "ان رژیموں کے درمیان مضبوط رابطہ موجود ہے۔ یہ ایسا محور ہے جس میں خطرناک اسلحہ اور خطرناک ٹیکنالوجی کا تبادلہ کیا جا رھا ہے۔"
2009ء: جوھری معاھدہ طے پانے سے قبل ایران کے بارے میں کھا: "آخرکار وہ واحد حکمت عملی جس کے ذریعے ایران کو جوھری ھتھیار حاصل کرنے سے روکا جا سکتا ہے تھران میں حکمفرما رژیم کی تبدیلی ہے۔"
2015ء: ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے ممکنہ ھوائی حملوں کی حمایت کرتے ھوئے کھا: "وقت وحشتناک حد تک کم ہے لیکن ایک حملہ کامیاب ھو سکتا ہے۔ ایسا اقدام امریکہ کی جانب سے تھران میں حکمفرما رژیم کی تبدیلی کیلئے حکومت مخالف عناصر کی شدید حمایت سے ھمراہ ھونا چاھئے۔"
2016ء: ترکی میں انجام پائی ناکام بغاوت کے بارے میں کھتا ہے: "اردگان ۔ ۔ ۔ ایک اسلامی حکامت کا خواھاں ہے۔ ناکام فوجی بغاوت سیکولر جرنیلوں کی آخری سانسیں تھیں۔ یہ کہ وہ ایک ترک خلافت کا اعلان کرتا ہے یا نھیں، مجھے نھیں معلوم لیکن اس نے اس کے مقدمات فراھم کر دیئے ہیں۔"
2016ء: ایران اور مغرب ممالک میں طے پانے والے جوھری معاھدے کے بارے میں کھا: "ایران سے جوھری معاھدہ میری نظر میں امریکی تاریخ میں سازباز پر مبنی انجام پانے والا بدترین اقدام ہے۔"
تحریر: محمد علی

Add comment


Security code
Refresh