www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

301270
رھبر انقلاب اسلامی نے امریکی صدر ٹرمپ کی تازہ ترین دھمکیوں اور ایران مخالف بیانات کو انتھائی پست اور گھٹیا قرار دیتے ھوئے فرمایا کہ میں ایرانی عوام کی طرف سے ٹرمپ سے یہ کھنا چاھتاھوں کہ مسٹر ٹرمپ تم کچھ نھیں بگاڑ سکتے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے یوم معلم کی مناسبت سے یونیورسٹیوں کالجوں اور اسکولوں کے اساتذہ اور ثقافتی شخصیات سے ملاقات میں اپنے خطاب کے دوران فرمایا کہ سب نے کل رات دیکھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے سلسلے میں کس قدر پست اور گھٹیا الفاظ کا استعمال کیا اور اس کی باتوں میں دس سے زائد جھوٹ واضح طور پر دیکھے جا سکتے تھے-
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ٹرمپ نے اسلامی نظام کو بھی دھمکی دی اور ایرانی عوام کو بھی ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی لیکن میں ایران کے عوام کی طرف سے یہ کھتا ھوں کہ مسٹر ٹرمپ تم کچھ بھی نھیں بگاڑ سکتے-
رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی صدر کا بے ادبانہ اور گھٹیا رویّہ ھمارے لئے غیر متوقع نھیں تھا ھم نے پھلے دن سے کھا تھا کہ امریکا پر اعتماد نھیں کیا جا سکتا-
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جس وقت ایٹمی معاملہ اٹھایا گیا تھا تو اسی وقت میں نے صراحت کے ساتھ کھا تھا کہ ایران کے ساتھ امریکا کی عداوت اور دشمنی ایٹمی انرجی سے مربوط نھیں ایٹمی معاملہ محض بھانہ ہے، اسلامی جمھوریہ ایران سے امریکا کی دشمنی اور مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ ایران پر امریکا کا مکمل تسلط تھا لیکن اسلامی انقلاب نے اس کا ھاتھ کاٹ دیا-
آپ نے فرمایا کہ اب علاقے میں ایران کے اثر و رسوخ اور ایران کے میزائل پروگرام کو مسئلہ بنا کر پیش کیا جا رھا ہے اور بالفرض اگر اس کو بھی مان لیں تو بھی امریکا نھیں رکے گا وہ کوئی اور مسئلہ اٹھا دے گا-
رھبر انقلاب اسلامی نے ایران کے اسلامی جمھوری نظام اور ایرانی عوام کی شان میں امریکی صدر کی گستاخیوں اور دریدہ دھنی کا ذکر کرتے ھوئے فرمایا کہ اس طرح کی حرکت ھمارے لئے خلاف توقع نھیں تھی، امریکا کے سابق صدور بھی ھر دور میں اپنے اپنے اعتبار سے ایسی ھی گستاخیاں کرتے رھے ہیں لیکن ایرانی عوام ھر دور میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹے رھے-
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سبھی امریکی صدور خاک میں مل گئے اور ان کی ھڈیاں بھی گل گئیں لیکن اسلامی جمھوریہ ایران بدستور مضبوط و توانا ہے اور یہ موجودہ امریکی صدر بھی خاک میں مل جائے گا اور اس کا جسم سانپ اور کیڑے مکوڑوں کی خوراک بن جائے گا لیکن اسلامی جمھوری نظام پائیدار باقی رھے گا-
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خلیج فارس کے علاقے کے بعض عرب ملکوں کے نام ٹرمپ کے حالیہ خط کا ذکر کرتے ھوئے فرمایا کہ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ میں نے تم لوگوں کے لئے سات ٹریلین ڈالر خرچ کئے ہیں اس لئے اب تمھیں اس کا عوض دینا ھو گا-
رھبر انقلاب اسلامی نے امریکا کو خطاب کرتے ھوئے فرمایا کہ تم نے سات ٹریلین ڈالرعراق اور شام پر قبضہ کرنے کے لئے خرچ کیا تھا لیکن تم ایسا نھیں کر سکے اس میں دوسروں کا کیا قصور؟-
آپ نے ملک کی ترقی و پیشرفت کے لئے ایٹمی توانائی کی ضرورتوں پر تاکید کرتے ھوئے فرمایا کہ ایٹمی توانائی ملک کی ضرورت ہے اور توانائی کے شعبے کے ماھرین کے مطابق آئندہ چند برسوں میں ایران کو بیس ھزار میگاواٹ ایٹمی بجلی کی ضرورت ھو گی اس لئے ایٹمی توانائی کا حصول ھمارے لئے بیحد ضروری اور اھم ہے-
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ان تمام ضرورتوں کے باوجود ھم نے ایٹمی معاھدے کو تسلیم کیا لیکن ایران سے امریکا کی دشمنی ختم نھیں ھوئی-
آپ نے فرمایا کہ میں نے پھلے دن سے کھا تھا کہ امریکا پر بھروسہ نھیں کیا جا سکتا اور اگر کوئی معاھدہ کرنا ہے تو ضروری ضمانت حاصل کر لی جائے اور معاھدے پر امریکی صدر سے دستخط کرائے جائیں-
رھبر انقلاب اسلامی نے ایرانی حکام کو مخاطب کرتے ھوئے فرمایا کہ اگر باقی تین یورپی ملکوں سے بھی ایٹمی معاھدے کے تعلق سے کچھ طے کرنا ہے تو اس کی عملی ضمانت لینی ھو گی بصورت دیگر یہ بھی امریکا ھی والا کام کریں گے کیونکہ یہ تین ممالک بھی قابل اعتماد نھیں ہیں اور ان پر بھی بھروسہ نھیں کیا جا سکتا-
رھبر انقلاب اسلامی نے زور دے کر فرمایا کہ اگر ان تین یورپی ملکوں سے حتمی ضمانت نھیں لی جا سکتی تو پھر ایٹمی معاھدے کو آگے نھیں بڑھایا جا سکتا۔

Add comment


Security code
Refresh