www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

301760
رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کی حکومت ضروری اقدامات انجام دے کر مشکلات پر غلبہ پانے کے ساتھ ساتھ امریکا کی سازشوں کو ناکام بناسکتی ہے۔
رھبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی صبح صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان کو اپنے یھاں میٹنگ کی دعوت دی اور اس نشست میں اپنے خطاب میں فرمایا کہ ایران کی حکومت ضروری اقدامات کی انجام دھی کی صورت میں مشکلات پر قابو اور امریکی سازشوں کو ناکام بناسکتی ہے۔
رھبرانقلاب اسلامی نے یورپ کے مقابلے میں اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر کے موقف کو مضبوط اور مقتدر قراردیتے ھوئے فرمایا کہ اغیار بالخصوص امریکا کے مقابلے میں اپنی عظمت و وقار کا اظھار ضروری امر ہے اور یہ کام برمحل، دوٹوک اور ٹھوس و بھرپور طریقے سے انجام پانا چاھئے ۔
رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یورپی فریقوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایٹمی معاھدے کے تعلق سے ضروری ضمانت فراھم کریں لیکن ملکی معیشت کو اسی مسئلے سے ھی مربوط نھیں کردینا چاھئے۔
آپ نے فرمایا کہ ملک کی توانائیوں اور وسائل سے استفادہ کرتے ھوئے معاملات کو پوری سنجیدگی اور دلجمعی کے ساتھ انجام دینے کی ضرورت ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سفارتکاری اور دوسرے ملکوں سے تعلقات میں روز افزوں توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے فرمایا کہ امریکا جیسے چند ایک ملکوں کو چھوڑ کر مشرق و مغرب کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ اور بامقصد سفارتکاری کو مھمیز دے کر اس میں تحرک و جنب و جوش پیدا کیاجائے۔
آپ نے مستحکم اور مضبوط اقتصاد و معیشت کا روڈ میپ تیار کرنے پرتاکید کرتے ھوئے فرمایا کہ اگر معیشت کا روڈ میپ تیار کرلیا جائے توایسے میں عوام اور اقتصادی میدان میں کام کرنے والوں کو اپنی ذمہ داریوں کا علم ھوگا اور پھر امن و استحکام کا احساس کرکے وہ حکومت کی مدد میں آگے آئیں گے۔
رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملکی اور حکومتی امور کی انجام دھی اور مشکلات پر قابو پانے کے لئے انقلابی جذبہ، شجاعت اور عزم محکم لازم ہے اور اسی جذبے سے ھی ھر طرح کے مسائل پر غلبہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh