www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے خصوصی رپورٹر احمد شھید نے اپنی رپورٹ کے سیاسی ھونے کا انکار کیا ہے ۔

 انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر نے ایران ميں انسانی حقوق کی صورتحال کے سلسلے ميں اپنی رپورٹ کے سیاسی ھونے کا انکار کرتے ھوئے کھا کہ وہ ایک غیر جانبدار رپورٹر ہیں ۔
 ارنا کی رپورٹ کے مطابق احمد شھید نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی میں اپنی جانبدارانہ اور سیاسی رجحانات کی حامل رپورٹ پیش کرنے کے بعد اقوام متحدہ میں موجود نامہ نگاروں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس ميں یہ دعوی کیا تھا کہ ان کی رپورٹ ميں کوئی سیاسی محرک نھیں پایا جاتا ۔
 اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر نےایران میں انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے بعض بے بنیاد الزامات کا اعادہ کیا تھا۔
 

Add comment


Security code
Refresh