www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

قدس کی غاصب اور جابرصھیونی حکومت کے فوجیوں کے حملے میں غیر ملکی صلح پسند افراد سمیت کئی فلسطینی زخمی ھوگئے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے آج غرب اردن من جملہ بلعین اورالمعصرہ کے علاقوں میں ھر ھفتہ ھونے والے مظاھرے کے شرکاء پر حملہ کر کے کئی مظاھرین کو زخمی کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے بلعین میں ھونے والے مظاھرے کے شرکاء پرآنسو گیس کے گولے داغے جس سے 2صحافیوں سمیت کئی مظلوم فلسطینی زخمی ھو گئے۔ ھونے والے مظاھرے میں ناروے کا ایک وفد بھی شامل تھا ۔
مظاھرین جن کے ھاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے تھے قومی اتحاد و وحدت اور غاصب اسرائیل کے مقابلے میں مزاحمت و مقاومت کےحق میں فلک شگاف نعرے لگا رھے تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh