www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کیلئے اپنی توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عمل درآمد شروع کرے.

پاکستان کیلئے اپنی توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عمل درآمد شروع کرے۔ عالمی امور کے پاکستانی تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے کھا کہ امریکہ نھیں چاھتا کہ پاکستان اپنی توانائی کے بحران پر قابو پائے اسی وجہ سے وہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی مخالفت کر رھا ہے۔
ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کا کھنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کیلئے بھت منافع بخش اور حیاتی ہے اس لئے کہ اس سے پاکستان اپنی توانائی کے بحران پر قابوپا سکتا ہے ۔
انھوں نے کھا کہ پاکستانی حکمرانوں کو سب سے پھلے اپنے قومی مفادات کو مد نظر رکھنا چاھئیے۔
ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کا کھنا تھا کہ ایران ھمارا اچھا اور ھمسایہ ملک ہے اور ایران نے ھر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
واضح رھے کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور اس ملک میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ھوتی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh