www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شکار جتنا قریب ھوتا ہے شکاری اتناھی بے قرار۔ سعودی حکومت یوں تو اربوں ریّال لگا کر سال بھر پوری دنیا میں شدّت پسند ٹولوں کے ذریعے دیگر اسلامی فرقوں کے نھتّے افراد کا قتلِ عام کرواتی ھی ہے لیکن اس مرتبہ حج کے موقع پر اس نے اپنے حصّے کا شکار خود ھی کر لیا ہے۔

 سانحہ مِنٰی میں مختلف اسلامی فرقوں سے تعلق رکھنے والے ھزاروں کی تعداد میں حاجی شھید ھوگئے اور اسی طرح ایک بڑی تعداد میں لاپتہ ھوگئے۔ اتنے بڑے انسانی المیّے پر حکومتیں ٹس سے مس نھیں ھو رھی۔ اس سانحے کی تحقیقات اور گمشدہ لوگوں کی تلاش کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوئی موثر آواز نھیں اٹھائی جا رھی۔
ایسے سانحات پر، خصوصاً سعودی جرائم پر سکوت اختیار کر لینا یہ سرکاری اداروں کی پرانی پالیسی ہے۔ اسی پالیسی کے باعث سعودی حکومت نے خود تکفیریت کو ایک آلے کے طور پر استعمال کیا ہے اوراسلامی مملکت کے حکمران سعودی جرائم پر ماضی میں بھی ایسے ھی خاموش رھے ہیں، جیسے اب سانحہ مِنٰی پر خاموش ہیں اور دوسروں کو بھی سعودی مظالم پر خاموش رھنے کی تلقین کرتے ہیں، لیکن اسلامی ممالک کے عوام اب سعودی حکمرانوں کے مظالم پر خاموش رھنے کے بجائے بولنا شروع ھوگئے ہیں۔
لوگ سعودی بادشاھوں سے پوچھتے ہیں کہ آپ شاھی محلات تعمیر کروائیں، آپ نائٹ کلب بنوائیں، آپ یھود و ھنود کے ساتھ رقص کریں، آپ کلنٹن کے ساتھ جام چھلکائیں، آپ فلسطین کو بیچ کھائیں، آپ اخوان المسلمین کی حکومت گرائیں، آپ جھاد شام و یمن افغانستان کے نام پر امتِ مسلمہ کو دھشت گردی کی ٹریننگ دیں، آپ دنیا بھر میں بے گناہ انسانوں کو قتل کروائیں، آپ میدانِ منٰی میں فاختاوں کے نشیمن پر بجلیاں گرائیں! آپ شھیدوں کی لاشوں کو ان کے ورثاء کے حوالے نہ کریں! آپ کے مفتی، شھداء کے قاتلوں کی حوصلہ افزائی کریں اور کھیں کہ یہ مرضی خدا ہے۔۔۔
آپ جو چاھے کریں، آپ کا ھر قول و فعل اسلام ہے اور آپ کی ھر ادا سنّت ہے، آپ جو بھی کریں، آپ اسلام سے خارج نھیں ھوسکتے لیکن ھم۔۔
ھم اگر۔۔۔ اپنے رسول کے مزار کی جالی کو چوم لیں تو مشرک ہیں
ھم اگر۔۔۔ جنت البقیع کے مزارات کی زیارت کے قصد سے جائیں تو کافر ہیں
ھم اگر ۔۔۔ مردہ باد امریکہ اور اسرائیل کھیں تو ایران کے ایجنٹ ہیں
ھم اگر۔۔۔ یارسول اللہ کھیں تو کوڑوں کے حقدار ہیں
ھم اگر۔۔۔ اللہ کے رسول سے مدد مانگیں تو کافر، مشرک اور مرتد ہیں اور آپ اگر امریکہ اور اسرائیل سے مدد مانگیں تو خادم الحرمین شریفین ہیں
اور
غضب خدا کا کہ ھم اگر۔۔۔شھداء کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ پڑھ دیں تو بدعت ہے اور آپ اگر شھداء کی لاشوں کو کرینوں سے گھسیٹ کر کنٹینرز میں پھینک دیں تو یہ سنّت ہے۔
کیا صرف اس لئے کہ آپ بادشاہ ہیں، آپ ھمارے ھاں کے کچھ مولویوں، چند سیاستدانوں، بڑے بڑے دینی مدارس اور دھشت گرد گروپوں کا نیٹ ورک چلاتے ہیں۔۔۔
اس لئے آپ جیسے چاھیں اسلام کے ساتھ کھیلیں اور جو چاھے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے۔
تحریر: نذر حافی
 

Add comment


Security code
Refresh