www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

کھیل بھی ایک مفید تفریح ھے اور سفر کی طرح تر و تازگی کا سبب بنتاھے ۔ صحت و تندرستی میں کافی موثر ھے ۔ چونکہ اس سے بدن تندرست رھتا ھے لھذا روح کی سلامتی کے لئے بھی معین و مددگار ھے ۔ظاھر ھے کہ انسان کی سعادت اس کے جسم اور روح کی سلامتی سے براہ راست متعلق ھے ۔

دشمنوں سے مقابلے اور قرآن و انسانیت کے دفاع کے لئے تیر اندازی کی خاص اھمیت ھے اس آیت ( دشمنوں کے مقابلے کے لئے جو کچہ قوت فراھم کر سکتے ھو فراھم کرو ) کے ذیل میں حضرت پیغمبر اسلام (ص) نے تیر اندازی کو ان چیزوں میں شمار کیا ھے ۔(۱)