www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

کھیل بھی ایک مفید تفریح ھے اور سفر کی طرح تر و تازگی کا سبب بنتاھے ۔ صحت و تندرستی میں کافی موثر ھے ۔ چونکہ اس سے بدن تندرست رھتا ھے لھذا روح کی سلامتی کے لئے بھی معین و مددگار ھے ۔ظاھر ھے کہ انسان کی سعادت اس کے جسم اور روح کی سلامتی سے براہ راست متعلق ھے ۔

 کھیل کی اھمیت اس بنا پر ھے کہ اس سے جسم صحیح و سالم رھتا ھے اور روح کی ارادی قوت میں اضافہ ھوتا ھے ۔

یہ بات واضح ھے کہ میدان جنگ میں وھی جوان مردانہ ھمتوں کے ساتھ ثابت قدم رہ سکتا ھے جس کے ایمان کے ساتھ ساتھ اس کا جسم بھی طاقتور ھو ۔ ضعیف اور کمزور افراد نہ صرف میدان جنگ میں ثابت قدم نھیں رہ سکتے بلکہ وہ زندگی کے میدان میں بھی شکست کھا جاتے ھیں، البتہ انسان کوایسے کھیلوں میں مصروف ھونا چاھئے جھاں اخلاقی اور انسانی اقدار مجروح نہ ھوتے ھوں ۔
 

Add comment


Security code
Refresh