www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سامراجی طاقتوں کی برابر یہ کوشش رھتی ھے کہ کس طرح سے جوانوں کی فکری صلاحتیوں کو سلب کر کے ، ان کو ارادہ و اختیار سے محروم کر کے ان کی تقدیر کو اپنے ھاتھوں میں لے لیا جائے تاکہ وہ اپنے بارے میں خود کوئی فیصلہ نہ کر سکیں اور اپنے اچھے و بُرے کی 

تمیز نہ کر سکیں۔ ھم جس طرح سے چاھیں ان کو استعمال کریں، جس چیز کو ھم اچھا کھیں اسی کو وہ بھی اچھا سمجھیں اور جس کو ھم براکھیں اسی کو وہ بھی برا سمجھیں۔

معاشرے کو تباہ و بر باد کر نے کا ایک موثر ترین ذریعہ لوگوں کے" فاضل وقت " پر قبضہ کر لینا ھے اور اس کو اپنے حسب منشا بسر کرانا ھے ۔ آج کی دنیا نے انسان کے " فاضل وقت " بسر کرنے کے سلسلے میں جو پروگرام پیش کئے ھیں اور جس طرح سے لوگوں کو اس میں منھمک کیا ھے وہ نھایت اھم ھے ۔ سامراجی طاقتوں نے " فاضل وقت" بسر کرنے کے لئے آزادی ، عیش و نوش ، شباب و شراب کے وسائل اتنے زیادہ عام کر دیئے ھیں جس سے جوانوں کی قوت ارادی سلب ھو کر رہ گئی ھے ۔ وہ حیوانیت کی راہ میں اتنا زیادہ آگے نکل گئے ھیں کہ دور دورتک انسانیت کے خد و خال نظر نھیں آتے ۔
 تفریح زندگی کاایک اھم مسئلہ ھے

تفریح کی ضرورت فطری ھے جس کو زندگی کے ھر دور میں پورا ھونا چاھئے ۔ اس ضرورت کے پورا ھونے سے انسان کو کیف اور خوشی محسوس ھوتی ھے ۔
جس قدر اجتماعی خدمتیں ، تحصیل علوم کی زحمتیں اور فکری نششتیں زیادہ ھوں گی تفریح کی ضرورت اتنی ھی زیادہ شدید ھو گی کیونکہ اس طرح کے کام کرنے سے اعصاب تھک جاتے ھیں ۔ تفریح ان کو آرام دیتی ھے، قوت عطا کرتی ھے اور پھر سے محنت کرنے پر آمادہ کرتی ھے ۔
زندگی کے اس اھم مسئلہ کونظرانداز کرنے سے خطر ناک نتائج بر آمد ھوتے ھیں ،کیونکہ اگر مفید تفریح کے وسائل مھیا نہ ھوں تو لوگ خطرناک تفریحوں کے عادی ھو جاتے ھیں ، پھرایک بری عادت دوسری خراب عادتوںکے لئے زمین ھموار کرتی ھے
 

Add comment


Security code
Refresh